لاہور (شوبز ڈیسک) ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راحت فتح علی خان نے معافی مانگ لی اور خبردار کیا کہ ان کی کچھ مزید جھوٹی متنازعہ ویڈیو بھی وائرل ہوسکتی ہیں۔ اپنے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں سے معافی مانگی اور خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ان کی مزید جھوٹی اور من گھڑت ویڈیوز جاری ہوسکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انسان ہونے کے ناطے مجھے کسی دوسرے انسان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا اور ایک آرٹسٹ کے طور پر بالکل نہیں ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔ راحت نے یقین دہانی کروائی کہ ایسی غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، ملازم پر تشدد والی ویڈیو 9 ماہ پرانی ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ کب سے ان رضامندی کے بغیر ان کی ویڈیوز بنائی جارہی تھیں۔
Enter