لوگ جسم کے کس حصے کے دیوانے ہیں؟ اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے حیران کن دعویٰ کردیا

لوگ جسم کے کس حصے کے دیوانے ہیں؟ اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے حیران کن دعویٰ کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) ماڈل و ادکارہ طوبی انورنے دعویٰ کیاہے کہ لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ان میں دیکھ کر جھوٹ نہیں بول سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکثر لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریفیں کرتے ہیں اور ان سے مجھے پہچان جاتے ہیں، جب کبھی میں ماسک پہن کر بازار جاتی ہوں تو لوگ میری آواز سن کر اور میری آنکھیں دیکھ کر پہچان جاتے ہیں۔ ماڈل نے بتایا کہ حال ہی میں ایک صاحب ملے اور کہتے ہیں کہ تمہاری آنکھیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی تم سے بات کرتے ہوئے آنکھوں میں دیکھ کر جھوٹ نہیں کہہ سکتا، لگتا ہے کہ تم اندر کی بات پکڑلو گی، روح تک پہنچ جاتی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں