ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں، وہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، ان کا علاج جاری تھا اور جمعہ صبح اداکارہ کی موت ہوگئی جس کی تصدیق ان کی ٹیم نے کی ہے۔ پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پراعلان کیاکہ ہمارے لیے یہ بتانا بہت مشکل ہےکہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہےغم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کررہے ہیں، ان کے لیے دعا کریں اور انہیں یاد کریں۔
![اداکارہ پونم پانڈےانتقال کرگئیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/z2-1-940x480.jpg)