وجے دیورا کیساتھ منگنی کی خبروں کے بعد رشمیکا مندانا کی تعلقات بارے وضاحت آگئی

وجے دیورا کیساتھ منگنی کی خبروں کے بعد رشمیکا مندانا کی تعلقات بارے وضاحت آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اور سائوتھ کی فلموں کی معروف اداکارہ کیساتھ وجے دیورا کی منگنی کی خبروں کے بعد رشمیکا مندانا کی تعلقات بارے وضاحت آگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وجے کے ساتھ اپنی قریبی دوستی بارے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ہم دونوں اکٹھے پلے بڑھے ہیں، تو میں نے اپنی زندگی میں اب تک جو کچھ کیا ہے اس میں وجے نے کافی مدد کی ہے، وہ ہر معاملے پر وجے سے مشاورت کرتی ہیں اور انکا نقطہ نظر لیتی ہیں، کیونکہ وہ وجے کے مشوروں کو نہایت سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اسکی ایک وجہ یہ بھی کہ وہ ہاں میں ہاں نہیں ملاتے بلکہ سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ تو میں محسوس کرتی ہوں کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنکی میں بہت زیادہ عزت کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں