مومنہ اقبال کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟خود ہی بتا دیا

مومنہ اقبال کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟خود ہی بتا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے بتادیا کہ انہیں کیسے ہمسفر کی تلاش ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔شو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ کو کیسا ہمسفر چاہیے؟‘ا±نہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھا انسان ہو اور سب کے لیے مددگار ہو۔مومنہ اقبال نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے وہ اپنے آپ کو بہت محدود رکھتے ہیں جیسے کہ کچھ مرد ہوتے ہیں وہ اپنی بیوی اور اس کے ساتھ اپنے رشتے کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کی اہمیت صرف بیوی تک ہی محدود ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے، سب کا خیال کرنے والا ہو کیونکہ شادی کا رشتہ صرف دو لوگوں کے درمیان محدود نہیں ہوتا بلکہ اس رشتے میں دو خاندان شامل ہوتے ہیں اور اس لیے میرا یہ خیال ہے کہ سب رشتوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں