سنگاپور (شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے دست درازی کی کوشش کرنا مہنگا پڑ گیا اور انہیں3 ہزار سنگاپورین ڈالرز جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ حکام کے مطابق بھارتی نژاد گلوکار نے شو ختم ہونے کے بعد لفٹ میں پروڈکشن کمپنی کی خاتون اہلکارپر جنسی حملے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون اور ان کے ساتھ موجود ان کی دوست کی جانب سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون نے واقعہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی اور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد کے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ 42 سالہ بھارتی نژاد گلوکار شیوا بالن نے واقعہ کے وقت بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ بدتمیزی کا واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جس پر فیصلہ گزشتہ روز سنایا گیا۔
![بھارتی گلوکار کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سےدست درازی کی کوشش کرنا مہنگا پڑ گیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/z1-5-940x480.jpg)