لاہور (شوبز ڈیسک) سابقہ گلوکارہرابی پیرزادہ نے آئوٹ لیٹ میں چوری کی ویڈیوشیئر کردی اور کہاہے کہ کاش وہ خیرات مانگ لیتیں،لیکن اب یہ کپڑے انہیں جہنم میں ایسی آگ لگائیں گے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ نے تین ویڈیو پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین سٹور میں داخل ہوتی ہیں جن میں سے ایک خاتون کی گود میں چھوٹا بچہ بھی موجود ہے، ایک جگہ کپڑے دیکھنے کے بہانے ایک خاتون چند ملبوسات کو سٹینڈ سے اتارتی ہے پھر اپنے آس پاس کسی کو موجود نہ پا کر موقع دیکھتے ہی اسے دوسری عورت جو بچہ گود میں لیے ہوتے ہی اسکے کمبل میں چھپا دیتی ہیں۔