نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے بھی شوہر بھرت تختانیسے علیحدگی کا اعلان کردیا، ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ایشا دیول کا بھرت تختانی کے ساتھ بارہ سالہ رشتہ تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تختانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی۔علیحدہ ہونیوالی جوڑی نے اپنی علیحدگی کی وجہ بیان نہیں کی جبکہ ہیما مالنی نے بھی بیٹی اور داماد کی علیحدگی پر میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔