کراچی (شوبز ڈیسک) نوجوان پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،گزشتہ روز کراچی میں اداکارہ کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔عریشہ رضی نے اپنے شادی کے دن لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی، اداکارہ کا میک اپ، جیولری، لباس اور اسٹائل بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جبکہ ان کے دولہے میاں نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔