علی ظفر نے ہراسانی کا الزام لگانیوالی اداکارہ میشا شفیع کو معاف کرنے کا اعلان کردیا

علی ظفر نے ہراسانی کا الزام لگانیوالی اداکارہ میشا شفیع کو معاف کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کاالزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں علی ظفر نے بتایاکہ میں نے اس مشکل وقت سے بہت کچھ سیکھا لیکن اس دوران میری بیوی، بچے اور فیملی نے مجھے بہت ہمت دی، میرا سہارا بنے اور ان ہی کے سبب میں اپنا مقدمہ لڑ سکا۔جس نے میرے ساتھ غلط کیا، ناجائز کیا، میں ان سب کیلئے اللہ کی رحمت مانگتا ہوں، کیونکہ جب آپ کسی ایسے شخص کو معاف کرتے ہیں یا اس کو دعا دیتے ہیں جس نے آپ کو نقصان پہنچایا ہو تو آپ کو خود سکون ملتا ہے اور میں اسی سبب میرے ساتھ برا کرنے والوں پر اللہ کی مہربانی کی دعا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں