نیویارک (شوبز ڈیسک) گزشتہ برس امریکہ منتقل ہونے والی پاکستانی اداکارہ صنم جنگ اپنوں سے دور پردیس میں رہنے والوں کا دکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ملا جلا احساس ہے، کبھی لگتا ہے کہ سب چھوڑ کر کہیں دور چلے جا اور کبھی حالات سے سمجھوتہ کرلو۔اداکارہ نے دیار غیر میں بسنے والوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس ویڈیو کو ان کے نام کیا اور لکھا کہ بیشک مشکل کے بعد اچھے دن بھی آئیں گے۔صنم جنگ کی مذکورہ ویڈیو پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔