اداکارہ ماہ نور حیدر نےطلاق کے بعد سابق شوہر سے تعلقات زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ کردیا

اداکارہ ماہ نور حیدر نےطلاق کے بعد سابق شوہر سے تعلقات زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) خوبرواداکارہ ماہ نور حیدر نےطلاق کے بعد سابق شوہر سے تعلقات زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ کردیااور کہاکہ، شادی محض 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، کالج کی پڑھائی ختم کرتے ہی انہوں نے شادی کرلی تھی اورچار سال بعد ہی ان کی شادی طلاق پر 2020 میں ختم ہوئی۔ اپنے ایک انٹرویو میںماہ نور حیدر نے کہا کہ لازمی نہیں شوہر یا بیوی غلط یا خراب ہو تو طلاق ہو، کبھی کبھار دونوں میاں اور بیوی اچھے بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ایک ساتھ رہتے ہوئے اچھی طرح نہیں چل سکتے، اس لیے بھی الگ ہونا پڑتا ہے،اب ان کی طلاق ہوچکی ہےلیکن ان کے اور شوہر کے درمیان اب بھی اچھے روابط اور تعلقات ہیں بلکہ ان کے درمیان طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔ ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ طلاق کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں لیکن والدین اور دوستوں کی وجہ سے وہ ڈپریشن سے نمٹنے میں کامیاب گئیں، طلاق نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی مشکل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں