سونیا حسین نے کسی اداکار سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

سونیا حسین نے کسی اداکار سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کسی اداکار سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اداکار نرگسیت کا شکار ہوتے ہیں اور ہر وقت خود کو ہی سنوارتے رہتے ہیں۔ ایک شو میں بات کرتے ہوئے سونیا حسین کاکہناتھاکہ انہیں اس بات کا علم تک نہیں کہ خواتین سے کس طرح پیش آنا چاہئیے اور بڑوں کی عزت کیسے کی جائے،لوگ ان سے شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں تاہم اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا وہ ایسے شخص کے ساتھ شادی نہیں کرسکتیں جو انہیں پسند ہی نہ ہو، اس لیے وہ ارینج میرج بھی پسند کے شخص سے کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں