لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم حال کی اے میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ نے تصدیق نہیں کی ہے۔ فلم کی اسی سال نومبرمیں ریلیز متوقع ہے لیکن ابھی تک کہانی یا نام سامنے نہیں آیا۔