کراچی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں جس میں کپل کاکہناتھاکہ آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں۔کپل شرما نے نادر علی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا،میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں۔