عائشہ تاکیہ کئی سال بعد منظرعام پر آگئیں

عائشہ تاکیہ کئی سال بعد منظرعام پر آگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ کئی سال بعد منظرعام پر آگئیں ، انہیں فوٹو گرافروں نے اس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر گھیرلیا جب وہ اپنے بیٹے اور دوست کے ساتھ موجود تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 برس پہلے پہلی بار گانے میری چنری اڑی اڑی جائے میں نظر آنے والی ماڈل و اداکارہ عائشہ تاکیہ اس کے بعد کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں لیکن کچھ عرصہ سے غائب تھیں، اب ایئرپورٹ پر فوٹوگرافروں نے ان سے تصویر بنوانے کی درخواست کی تو انہوں نے ہاں کی اور خوش مزاجی کے ساتھ پوز بنائے۔ اداکارہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہوئے تھے جبکہ چہرے پر کالے رنگ کا ماسک لگا رکھا تھا، جسے انہوں نے فوٹوگرافروں کی درخواست پر ہٹادیا۔ گہرے بلو رنگ کے سوٹ میں سادہ سی دکھائی دینے والی عائشہ تاکیہ چند تصاویر بنوانے کے بعد ایئرپورٹ کے اندر چلی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں