ممبئی (فارن ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما کو سورت میں خودکشی کرنیوالی ماڈل تانیا سنگھ کے کیس میں پولیس نے طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل کے موبائل فون سے ابھیشیک کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات ملے تھے جس سے پتہ چلا کہدونوں میں دوستی تھی، تاہم ابھیشیک نے ان کے آخری پیغامات کا جواب نہیں دیا تھا، پولیس کو شک ہے کہ خودکشی کی وجہ کوئی افیئر ہوسکتا ہے۔
![بھارتی ماڈل کی خودکشی کا معاملہ ، موبائل فون سے ایسا انکشاف کہ پولیس نے معروف کرکٹر کو بلالیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Z1-13-940x480.jpg)