ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد، اداکار انیل کپور کے 67 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا رازدنیاکو بتا دیا۔ ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے بتایاکہ میرے والد انیل کپور صحت کے معاملے میں ہمیشہ کافی محتاط رہتے ہیں، وہ نہ تو وہ سگریٹ پیتے ہیں اور نہ ہی شراب پیتے ہیں بلکہ صرف صحت بخش کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر میرے والد کھانے کے معاملے کبھی بے احتیاطی کرنے کی کوشش کرتے بھی ہیں تو میری والدہ ایک اچھی ہندوستانی بیوی کی طرح انہیں ایسا کرنے سے روکتی ہیں۔