مہوش حیات بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان آگئیں

کراچی (شوبز رپورٹر )ملک بھرمیں بارشوں اورسیلاب کے باعث تباہ کن صورتحال میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی متاثرین کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے ،لاکھوں افراد بدترین حالات کا شکار ہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنکاروں نے بھی قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی جبکہ کوئی خود ہی کمربستہ مدد کو پہنچ گیا۔معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لوگوں سے اپیل کررہی ہیں کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کام کیلئے مسلم چیرٹی تنظیم پینی اپیل کے ساتھ اشتراک کریں کیوں کہ یہ تنظیم سیلاب سے شدید متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار الفاظ کافی نہیں ہوتے۔ آج میں پینی اپیل کے ساتھ مل کر ایمرجنسی گلوبل اپیل لانچ کررہی ہوں تاکہ ان متاثرین کی مدد کی جائے جو سیلاب کے خوفناک المیے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیرٹی تنظیم پینی اپیل سیلاب سے شدید طور پر متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔ متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور میڈیکل کی سہولت مہیا کی جارہی ہے لیکن یہ کام بہت کم ہے۔ ہمیں بہت زیادہ اور لمبے عرصے تک کام کی ضرورت ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں