کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان ساتھی اداکارہ عریشہ رضی کے دفاع میں سامنےا ٓگئیں اورانہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شیندی سے بھی وی لاگ شیئر کیا تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کیریئر شروع کرنے والی عریشہ رضی کی شیندی پر مبنی مذکورہ وی لاگ کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین نے دلہنیا کو اپنی ہی شادی پر ڈانس کرنے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرکے ایسے تمام صارفین کو بلاک کرنے کا انتباہ جاری کردیا جو ان کے تصاویر و ویڈیوز پر منفی تبصرے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے عریشہ کی شیندی کی ویڈیو شیئر کی اس پر جو تبصرے آئے وہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، شادی عریشہ کی تھی اس کی مرضی وہ جتنا چاہئے ڈانس کرے، بس بہت ہوگیا معروف شخصیات کی عزت کیجئے بصورت دیگر آپ کو بلاک کر دیا جائے گا۔