لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان)نے انکشاف کیا ہے کہانہوں نے صاحبہ کو پہلی بار اخبار میں دیکھا تھا، ان کے انٹرویو میں ان کی تصویر دیکھی تو اسی وقت ان پر فدا ہوگیا تھا، صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کو 6 سال تک راضی کرنا پڑا، صاحبہ سیٹ پر اپنے جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی لیکن انہوں نے اپنے آپ کو بہت تبدیل کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یمبو نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں بہتر انسان بنانے میں صاحبہ کا ہاتھ ہے، ورنہ وہ ماضی میں بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں، چار سال بعد ساس نے رضا مندی اس شرط پر دی کہ ہم مزید دو سال اور کام کریں اس کے بعد شادی کریں، جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اداکار نے کہا کہ والدین کی طرح میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی، شادی سے پہلے جب وہ سیٹ پر آتی تو ان کے ساتھ ان کا مینجر، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ملازمہ ہوتی تھی جو انہیں جوتے بھی پہناتی تھی، جب ہماری شادی ہوئی تو صاحبہ کو دیکھ کر میرے والدین کا ڈر ختم ہوگیا کیونکہ صاحبہ نے خود کو اتنی خوبصورتی سے ان کے انداز میں ڈھال لیا کہ کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ اتنے اونچے خاندان سے آئی ہیں۔