گینگ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے گلوکار سدھو موسے والا کی والدہ کے پھر حاملہ ہونے کی افواہیں

گینگ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے گلوکار سدھو موسے والا کی والدہ کے پھر حاملہ ہونے کی افواہیں

ممبئی (فارن ڈیسک) گینگ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے پنجابی گلوکار ‘ سدھو موسے والا ‘ کی والدہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاندانی ذرائع نے تصدیق بھی کردی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقتول پنجابی گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو کے والدین جلد ہی اپنے خاندان میں ایک نئے ممبر کا استقبال کرنے والے ہیں اور خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سدھو کی والدہ58 سالہ چرن کور حاملہ ہیں اوران کے ہاں مارچ میں اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔ یادرہے کہ دوسال قبل ضلع مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے موسے والا کو قتل کر دیا گیا تھا ، وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں