کراچی (شوبز ڈیسک)لاہور میں خاتو ن کو لباس کی وجہ سے ہراساں کیے جانے پر حنا بیات کا ردعمل بھی آگیااور سینئر اداکارہ نے ہراساں کی گئی خاتون کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معافی عورت کو نہیں بلکہ ان مردوں کو مانگنی چاہیے تھی جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میںسوال اٹھایا کہ کیا ہم مسلمان کہلانے کے لائق ہیں؟ کیا ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم کسی عورت کو اس کے لباس کی وجہ سے بازار میں ہراساں کرتے؟ انہیں مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے؟ اور پھر اس سے معذرت کرواتے ہیں؟ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان مردوں کی جانب سے معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص یہ جرات نہ کر سکے کہ وہ قانون اور مذہب کے دائرے سے باہر نکل کر کسی عورت پر انگلی یا ہاتھ اٹھا سکے۔