ممبئی (شوبز ڈیسک) دلچسپ پیروڈی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے پرانی دوست اور اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی ہے۔ یشراج مکھاٹے نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ الپنا کے ساتھ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی ہے۔یشراج نے اپنے مشہور اور مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا ہے کہ آج دو بڑے تعاون ہوئے، الپنا اور میں نے اپنی شادی رجسٹر کروائی ہے۔ واضح رہے بشراج نے پاکستانی انٹرنیٹ سنسیشن، دنا نیر کی مشہور ویڈیو پر بھی پیروڈی سانگ پاوڑی ہو رہی ہے بنایا تھا اور خوب شہرت کمائی تھی۔