لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حیران کن طور پر شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے،پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دو روز قبل شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا تھا، کپتان،ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو آج میچ نا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،امام الحق،فخر زمان،محمد رضوان،سلمان علی آغا بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ تین فاسٹ باولرز محمد وسیم،نسیم شاہ اور حارث روف آج میدان میں اتریں گے جبکہ سپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے اور محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔