لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ کوئی مشین ہی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے انسان نہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر بہت محنتی کرکٹر تھے، وہ وزن باندھ کر گراونڈ کے چکر لگاتے تھے، وہ ہمیں بھی مشورہ دیتے تھے کہ تگڑے ہو جاو، بھارت کا فاسٹ بولر عمران ملک اچھا بولر ہے مگر پاکستان میں 155 کلو میٹر کی سپیڈ سے بولنگ کرانے والے دس سے پندرہ بولر موجود ہیں۔سہیل خان نے محمد آصف کو لیجنڈ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں وکٹ میں سیم ہوتا تھا وہ بہت خطرناک بولر بن جاتا تھا، آصف جیسا بولر ضائع ہو گیا جس کا افسوس ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے بہت اوپر ہے، وہ دن میں 35 اوورز کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک اچھا فیلڈر بھی ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/328971817_1195165508053082_5167740022134674117_n-1200x480.jpg)