کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور کامیابی مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا ، جو کہ تاحال بہترین ثابت ہو رہا ہے، یونائیٹڈ کی جانب سے پہلے ہی اوور میں رومان رئیس نے جیمز وینس کو پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد اب برق رفتاری کے ساتھ رنز بناتے شرجیل خان کو ٹام کرن نے پویلین کی راہ دیکھائی ہے ، شرجیل خان 26 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آوٹ ہو ئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 82 رنز تھا۔ کراچی کنگز ٹیم کی بات کی جائے تو عماد وسیم بطور کپتان آل راونڈر ، عامر یامین ، جیمز فلر ، ہارڈ ہٹر بلے باز حیدر علی ، تجربہ کار سپن گیند باز عمران طاہر ، عرفان خان ، تیز گیند باز محمد عامر ، محمد عمر ، قاسم اکرم ، تبریز شمسی ، اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کی صورت میں کافی مضبوط ٹیم نظر آ رہی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے تو شاداب خان بطور آل راونڈر کپتان حسن نواز تیز گیند باز ، غیر ملکی کھلاڑی سٹرلنگ، منرو، رسی ، اعظم خان کی صورت میں ہارڈ ہٹر بلے باز ، بڑی وننگ شاٹ لگانے کیلئے مشہور آصف علی ، فہیم اشرف ، ٹام کرن ، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس کی صورت میں کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کو اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں صرف 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن اس شکست سے زیادہ نقصان میر حمزہ کے انجرڈ ہونے کے صورت میں برداشت کرنا پڑا، خیال رہے کہ آج پی ایس ایل کا چوتھا میچ ہے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو صرف ایک سکور سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں دورنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے احسان اللہ کی زبردست گیند بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/331012788_720069753040645_4044692730650177591_n-1200x480.jpg)