(ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہد آفریدی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشا آفریدی کو حال ہی میں پی ایس ایل 8 اسٹیڈیم میں اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا اور 8 لاکھ تک کے بیگ کے ساتھ دیکھا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کئی اداکارائیں اور سیاست دان مہنگے گوچی بیگ کے ساتھ دیکھے گئے جن کی مالیت لاکھوں تک ہے۔ یہاں انشا آفریدی بھی اپنے شوہر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اسٹیڈیم میں گوچی بیگ کے ساتھ نظر آئیں۔ شائقین قیمت جاننے کے لیے بہت متجسس تھے اوریہاںبیگ کی چونکا دینے والی قیمت 3,150/- ڈالر تک ہے جب کہ یہ بیگ ’کوئن مارگریٹ کلاتھ ہینڈ بیگ‘ کے مجموعہ سے تھا۔
اس خبر پر شائقین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’تو کیا؟، اس کے والد اور اب اس کے شوہر دونوں اسے یہ بیگ لے کردے سکتے ہیں تو کیوں نہیں‘۔ ایک اور نے لکھا ‘وہ یقینی طور پر اپنے والد سے یہ بیگ لے سکتی ہیں اور اب ان کے شوہر دونوں بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/ansha-afridi-1200x480.jpg)