کیون ڈی بروئن بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کے نئے کپتان مقرر

برسلز (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر اور مایہ ناز فٹ بالر کیون ڈی بروئن کو بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کانیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ،کیون ڈی بروئن ایڈن ہیزرڈ کی جگہ بیلجیئم کی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ایڈن ہیزرڈ نے گزشتہ سال فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی،قومی فیڈریشن آر بی ایف اے نے کیون ڈی بروئن کی کپتانی کی تصدیق کر دی ہے، بحیثیت کپتان کیون ڈی بروئن کی پہلی اسائنمنٹ جمعہ کو(آج) سویڈن میں یورو 2024کوالیفائر میچ ہوگا،کیون ڈی بروئن نے کہا ہے کہ قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت میرے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے،میں نے طویل عرصے تک قومی ٹیم کے لئے کھیلا ہے، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اس کردار کو بخوبی نبھا سکوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں