پاکستان اور افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں