لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے لاہور میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور میں پہلی مرتبہ ایک باقاعدہ رمضان ٹورنامنٹ کرایا جا رہا ہے۔سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر ٹیم میں 2 انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر مین آف دی میچ کو 30 ہزار روپے ملیں گے، ایونٹ سے پاکستان کو نئے کھلاڑی ملیں گے۔سلمان بٹ نے یہ بھی کہا کہ ایونٹ میں بابر اعظم، شاداب خان، اسامہ میر، احسان اللّٰہ، اعظم خان، عثمان قادر، عمر اکمل، احسن علی اور عابد علی ایکشن میں نظر ا?ئیں گے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Babar-Azam-1-1200x480.jpg)