پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،نیوزی لینڈ کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

ولنگٹن(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کیویز سکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کے بجائے ٹام لیتھم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بووس،مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل میچل، جیمی نیشم، رچن راویندرا، ہینری شیپلے،آئن سودھی، ول ینگ، ڈین کلیور، کول مکونچی، اور بلیئر ٹکنر اسکواڈ میں شامل ہیں۔پاکستان کیخلاف اعلان کیا گیا سکواڈ ہی سری لنکا کے خلاف نبرد آزما ہو گا تاہم اس سکواڈ میں ایک تبدیلی ہے جس کے مطابق ٹم سیفرٹ صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلیں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں، یہ میچز 14 اپریل سے لیکر 24 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں