لاہور (ویب ڈیسک ) سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے 18 ماہ قبل اپنے قیام سے لے کر اب تک شاندار نتائج حاصل کیے اور یہ ٹیم باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔ سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جمعہ کے روز سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شمولیت اختیار کی ، اپنے قیام کے دو سال سے بھی کم عرصے میں سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن کے آفیشل اکاو¿نٹ نے لکھا کہ مسلسل کامیابیاں اور لگاتار جذبہ ، 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھیلوں کے شعبے میں بالعموم اور فٹ بال میں بالخصوص سعودی رہنماو¿ں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔
سعودی فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور ویمنز فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیائ بنت ابراہیم بن بہیان نے کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم نے فیفا کی درجہ بندی میں مختصر عرصے میں اور ممتاز درجہ پر داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے شاندار کام کو سراہتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آنے والے دور میں کوششوں کو دوگنا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔