لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہندوستان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایشیا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے،اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو پھرہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجم سیٹھی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا موقف ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہیے، ہمارا موقف تھا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جاسکتے ہیں؟میں نے تجویز دی کہ پاکستان اپنے میچز پاکستان میں کھیلے اور بھارت والے نیوٹرل مقام پر میچ کھیلیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم نے ٹاپ پلیئرز کو آرام دیا تھا،افغانستان کے خلاف اے ٹیم کوکھلایا،ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرنا تھا،اس ٹیسٹ میں کچھ لوگ فیل ہوگئے کچھ کامیاب رہے،دبئی اور پی ایس ایل والی پچز میں فرق تھا،پاک افغانستان سیریز میں نوجوانوں کو موقع دینا کامیاب تجربہ رہا۔
