پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرز کا واپسی پر پرتپاک استقبال

کابل(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرز کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستانی شاہینوں سے ٹی 20 سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، افغان ٹیم نے شارجہ میں منعقدہ 3 میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 سے زیر کیا تھا۔وطن واپسی پر شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں تحائف بھی پیش کیے۔ افغانستان نے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو ہرایا تھا ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو افغان پلیئرز کی جانب سے اسپورٹس مین شپ اور جذبہ خیر سگالی کے تحت مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے کے طور پر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں