عمر اکمل کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟کامران اکمل نے پول کھول دیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر ان کے بڑے بھائی و سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کو چاپلوسی کی عادت نہیں، اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آتے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق یوٹیوب پر بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم اناوس کردی گئی ہے ،پچھلی سیریز میں جن نئے لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دی تھی وہ بھی ٹیم کا حصہ بنے ہیں ،جو اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے لیکن ایک دو کھلاڑی ون ڈے ٹیم میں ضرور شامل ہوئے ہیں کیونکہ ان کی مینجمنٹ ،پلیئرز اور کھلاڑیوں کی طرف سے ”پسندیدگی “ بڑی ہے ،یہی چلتا ہوا آ رہا ہے اور ایسے ہی چلتا رہے گا لیکن اس چیز کو بدلنا چاہئے ،پرانا بورڈ اور سلیکشن کمیٹی بھی ایسے ہی کر رہی تھی اور اب بھی ایسے ہی ہو رہا ہے لیکن پرفارمنس بھی کوئی کرائی ٹیریا ہے ،جو لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں ،انہیں ٹیم میں ضرور شامل کرنا چاہئے ، ٹی20 سکواڈ میں عمر اکمل کا نام کیوں شامل نہیں؟ اس نے گزشتہ سال اور اس سال مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی جب موقع ملا ٹیم کیلئے کھیلنے کی کوشش کی مگر مواقع نہیں دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھانے یا بتانے کی ضرورت نہیں، ہر کوئی حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،جس نمبر پر اس نے کھیلنا ہے ،آپ نے اس نمبر پر ہر لڑکے کو کھلا لیا ہے ،سب کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے، عمر اکمل کو چاپلوسی کی عادت نہیں، اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں