”لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ عمر گل نے بھتیجے عباس آفریدی کو لڑکی کیساتھ نین مٹکے کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، نوجوان تیز گیند باز کے منہ چھپانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عباس آفریدی ان دنوں رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پرویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میچ کے دوران کیمرہ تماشائیوں میں موجود ایک لڑکی کی طرف جاتا ہے تو وہ کیمرے کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتی ہے۔
ایسے میں کیمرہ جب ڈگ آوٹ میں موجود عباس آفریدی کی جانب آتا ہے توپہلے تو عباس ا?فریدی ترچھی نگاہوں سے لڑکی کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ کیمرہ اب ان پر ہے تو عباس ا?فریدی بھی شرما جاتے ہیں۔
