لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کروں گا، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔سیریز ٹو سیریز کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم اپنا سو فیصد دوں، ہمارا مین فوکس میچ جیتنا ہوتا ہے، ہمارے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے، سیریز کے لیے ہم نے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔یہ ہمارے لیے بہت اہم سیریز ہے کیونکہ اگے دو اہم ایونٹ آ رہے ہیں، تنقیدی لوگوں کی مجھے ٹینشن نہیں ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ہماری سیریز شروع ہے، لاہور میں کافی دیر سے انٹرنیشنل سے کرکٹ نہیں ہوئی ،ہم نے پریکٹس سیشن میں اپنا سو فیصد دیا، یہ ہمارے لیے بہت اہم سیریز ہے کیونکہ اگے دو اہم ایونٹ آ رہے ہیں، تنقیدی لوگوں کی مجھے ٹینشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چئیرمین سے ملاقات ہوئی ہے ان کا مجھ پر اعتماد ہے، بابر اعظم نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ انکی چھوٹی ٹیم ہے لیکن کرکٹ میں کسی کو آسان نہیں لیتے، ایشیا کپ کے لیے بہت کم وقت اور کم میچ ہیں، یہ سیریز اسی کی تیاری کے لیے ہے، نوجوان باو¿لر کے آنے کے بعد ہماری لائن اپ بہت مضبوط ہو گئی ہے، ورلڈ کپ کے لیے اور بھی کھلاڑی ٹرائی کر سکتے ہیں، لیکن ورلڈکپ کے کمبی نیشن کے لیے بہت اہم سیریز ہے۔انہوں نے کہا کہ میری رضوان کی جوڑی کے ساتھ جاری رہے گی، حارث اور شان نمبر چار پر کھیل رہے ہیں۔دوسری طرف کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے، سب کھلاڑیوں نے ابھی پی ایس ایل کھیلی ہوئی ہے، ہماری ٹیم میں اہم کھلاری شامل نہیں وہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، یہ گروپ اچھا پرفارم کرے گا ان کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیاری آئیڈیل نہیں ہیں کیونکہ وقت کم تھا سری لنکا کے خلاف سیریز ختم ہوتے ہی یہاں پہنچے، کوشش کریں گے جلد از جلد ہم آہنگ ہوں، لیکن وقت کا کم ہونا آپنی جگہ ہے، پہلی مرتبہ یہاں ٹی ٹونٹی کھیل رہا ہوں پرجوش ہوں۔ کوشش کریں گے جتنا اچھا ہو کھیل پیش کریں، ہم انٹرنیشنل کرکٹر ہیں ہمیں جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا پڑتا ہے کنڈیشنز یہاں بہت مختلف ہیں آپنے گیم پلان کے مطابق کھیلیں گے، پاکستان کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، پاکستان کے فاسٹ باو¿لرز اور اسپنرز اچھے ہیں۔
کیویز کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور ان پر دباو¿ بھی ڈالا، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ڈیرل میچل اور جمی نیشم کو دنیا بھر میں کھیلنے کا تجربہ ہے، پاکستان کے کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں اسپیڈ کے ساتھ کراتےہیں اور ڈیتھ اوورز میں بھی اچھے ہیں۔ ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہو گا ، ہم نے کراچی میں ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے اب لگتا ہے کہ اس سیریز میں پبلچز مختلف ہوں گی پی ایس ایل میں بہت رنز ہوئے۔
