ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے اعلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ( (آئی پی ایل)ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ،عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز حال ہی میں لیجنڈز لیگ میں نظر آئے تھی،جس کا ٹورنامنٹ یو اے ای میں منعقد ہوا تھا،جس میں سری سانتھ،ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر،عرفان پٹھان یوسف پٹھان اور سریش رائنا کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں جبکہ سعودی آئل کمپنی آرامکو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے سپانسرز ہیں۔
