The condition of Lala Ayub Hockey Stadium in Peshawar

کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی جانیوالی ہاکی آسٹرو ٹرف ناقص نکل آئی

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں لگائی جانیوالی کروڑوں روپوں کی نئی آسٹروٹرف ناقص اور غیر معیاری نکل آنے پر معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوے فیکٹ فانڈنگ کمیٹی قائم کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر سید ظاہر شاہ نے ناقص اور غیر معیاری آسٹروٹرف کی تنصیب کا معاملہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لالہ ایوب سٹیڈیم میں کروڑوں روپے کی لگائی گی آسٹروٹرف ناقص ہے جبکہ ہاکی آسٹروف کے لئے لگائی گی واٹرگن اور دیگر آلات بھی غیر معیاری نکلے ہیں،اس معاملے کی فوری انکوائری کروائی جائے جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے معاملے کی تحقیقات کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سعید اختر کی سربراہی میں پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ دس کرڑو روپے کی زائد لاگت سے تیار کی جانیوالی ہاکی آسٹروٹرف پر ایک ماہ کے اندر ہی جھریاں نمودار ہو گی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں