محمد رضوان کمر کی تکلیف میں مبتلا،آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے سے نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔آج سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں رات نو بجے کھیلا جائے گا، اس سے پہلے میچ میں محمد رضوان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 سکور کیے تھے۔ دوران میچ سویپ کرتے ہوئے وہ کمر کی درد کا شکار ہوگئے تھے۔جس کی وجہ سے اس میچ میں محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاو¿ پڑ گیاتھا، میڈیا ذرائع کے مطابق محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ہی ان کو کھلانے بارے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔کہا گیاہے کہ احتیاطی طور پر محمد رضوان کو آرام دیاجاسکتاہے، اگر وہ ٹیم کا حصہ نہ بن پائے تو ان کی جگہ محمد حارث کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں