لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے بابراعظم کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیاہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سٹار کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم ایک عظیم بلے باز ہے لیکن ہم اس کی بیٹنگ اور کپتانی کی اہلیت کو ایک ہی ترازو میں رکھ کر نا انصافی کرتے ہیں ، 20یا 25سال پہلے ایسا ہوتا تھا کہ ایک ہی کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جتوا دیا کرتا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہے،آپ کو ٹیم میں چار سے پانچ ایسے کھلاڑی چاہئے ہوتے ہیں جو اچھا پرفارم کرسکیں ، بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج حاصل کرنے کی توقع ہوتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈکرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوا دیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کرنے کی بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوا دیں۔
