سابق بھارتی کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ،اہلیہ ہلاک

پونے(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر و کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سابق کرکٹر زخمی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ شہر پونے میں اپنے بیٹے سے ملنے جا رہے تھے کہ ریاست مارشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں کرکٹر کو چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔سابق بھارتی کرکٹر و کوچ پراوین ہنگنیکر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں