روالپنڈی (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں کپتان بابراعظم کی لیگ اسپنر شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بابر اعظم نے شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ اس دوران کپتان بابر اعظم نے اپنے دوست شاداب خان کی والدہ کو گلے لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کے اس عمل کو کافی پسند کیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے وقفے کے دوران لیگ اسپنر شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی، اس دوران کپتان نے دوست کی والدہ کو گلے لگایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔دوسری جانب اس میچ میں کپتان بابراعظم نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے ایشیا کے دوسرے تیز ترین کرکٹر ہیں۔
