لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی معروف اسپورٹس میزبان زینب عباس کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ سارے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ شرمیلے ہیں۔ زینب عباس حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان نے زینب سے مختلف اور دلچسپ امور پر گفتگو کی۔ دوران شو میزبان نے زینب عباس سے سوال کیا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ شرمیلا کون سا کھلاڑی ہے؟ جس پر زینب عباس نے بتایا کہ یقینی طور پر نسیم شاہ سب سے زیادہ شرمیلے ہیں۔ فاسٹ بولر کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کا نام لینے کے بجائے زینب کا کہنا تھا کہ اب تقریبا سارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہوچکے ہیں اب ان میں پہلے کی طرح جھجک نہیں پائی جاتی، شروع میں کوئی بھی کھلاڑی جھجکتا ہے لیکن ایک دو سنچری اور وکٹیں لینے کے بعد سب پراعتماد ہوجاتے ہیں۔
