World Cup 2023, in which city will Pakistan and India fight? Possible names have come out.

ورلڈکپ 2023،پاک بھارت ٹاکرا کس شہر میں ہو گا؟ممکنہ نام سامنے آگئے

دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا ایک خاص اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں روایتی حریف ہیں جب بھی ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں تو ان کے شائقین کی دل کی دھڑکنیں رک جاتی ہیں۔آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کے میچز اکتوبر،نومبر میں شیڈول کیاہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔لیکن اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آئی سی سی کے میچز کا اکتوبر،نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔لیکن اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے۔
جن میں حیدرا آباد، گوہاٹی، کلکتہ، بنگلورو،ناگپور،تریوندرم،ممبئی، دہلی،لکھنو، راجکوٹ،اندور اور دھرم شالہ کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرانے کا امکان ہے جس میں 1 لاکھ شائقین کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق کے ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سِلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بھارتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف میچ سِلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔یہاں آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کے تمام میچز سیکویرٹی کی وجہ سے چنئی اور بنگلورو میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں