کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ا?خری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیدیا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آوٹ ہوگئی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میںنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث روف نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آخری میچ ہے کوشش ہوگی جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کریں، پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو جلد از جلد ا?و¿ٹ کرنے کی کوشش کرینگے، میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ کے ساتھ ا?ئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ا?ج کیویز کے خلاف اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، شان مسعود، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین ا?فریدی، محمد وسیم اور حارث رو¿ف شامل ہیں۔
