لاہور (سپورٹس ڈیسک) کامران اکمل کی عمر اکمل کو کوچنگ اور پریکٹس کرواتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔عمر اکمل نے کہا کہ کامران اکمل میرے آپ رول ماڈل ہیں ،مجھے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے اور ہمیشہ ٹھیک طریقے سے سمجھانے پر مشکور ہوں.
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کامران اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عمر اکمل کو ہارڈ ہٹنگ پریکٹس کروا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران کامران اکمل نے عمر اکمل کی غلط شاٹس کھیلتے ہوئے نشاندہی بھی کی۔عمراکمل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اس ویڈیو کو شئیر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی ہمیشہ آپکے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔عمر اکمل نے ٹویت کرتے ہوئے کہا کہ ”کامران اکمل بھائی آپکا خیال رکھنے اور ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔ کامران اکمل میرے آپ رول ماڈل ہیں.مجھے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے اور ہمیشہ ٹھیک طریقے سے سمجھانے پر مشکور ہوں“.واضع رہے کہ عمر اکمل آج کل پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، اور اس کوشش میں ان کے بھائی کامران اکمل بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔
' A Brother will always stand by You '
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) May 8, 2023
Thank you brother @KamiAkmal23 all the support and care you are my role model special thank and respect for supporting and guiding me in tough times .????❤️ pic.twitter.com/t16OExKy7Q