لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پی سی بی نے سری لنکن بورڈ سے رابطہ کرلیا، دونوں ٹیمین جولائی میں ایک روزہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ، اس لیے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے سری لنکن ٹیم بھی ون ڈے میچز کھیلنے کی خواہاں ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی نے اس حوالے سے سری لنکن بورڈ سے رابطہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طر سے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جس پر دونوں بورڈز کے درمیان سری لنکا کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر ون ڈے میچز کھیلنے پر مشاورت ہوئی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو جولائی میں ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دونوں بورڈ جولائی میں ون ڈے میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچز کے انعقاد سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔