Azhar Ali has won a wonderful record of cricket, made the nation proud

اظہر علی نے کرکٹ کا شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا، قوم کا نام فخر سے بلند کردیا

لندن، لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 16ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
وورسیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے بلے باز نے یہ اہم سنگ میل عبور کیااور یہ ریکارڈ بنانے والے 17ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرپل سینچری کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کے بعد سابق کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں